انسان کی آخرت کہاں سے شروع ہوتی ہے؟
٭ جب فرشتے ظالموں کی روح قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں:
فَادْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا” (النحل: ۲۹)
داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں جہاں تمکو ہمیشہ رہنا ہے۔“
٭ پاک لوگوں کی روح قبض کرتے ہوئے کہتے ہیں:
سَلٰمٌ عَلَيْكُمُ ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ (النحل: ۳۲)
”تم پر سلامتی ہو داخل ہو جاؤجنت میں ان اعمال کی وجہ سے جو تم کرتے تھے۔“
٭ سرکشوں کی روح قبض کرتے ہوئے کہتے ہیں:
اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ (الانعام: ۹۳)
”آج تمہیں ذلت کا عذا ب د یا جائے گا۔“
٭ ایک شخص کو اسکی قوم والوں نے ایمان کی دعوت دینے پر شہیدکردیا اللہ تعالی نے اسکا تذکرہ اسطرح فرمایا:
قِيْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۭ قَالَ يٰلَيْتَ قَوْمِيْ يَعْلَمُوْنَ 26ۙ بِمَا غَفَرَ لِيْ رَبِّيْ وَجَعَلَنِيْ مِنَ الْمُكْرَمِيْنَ 27 ( یٰس : ۲۶ ۔ ۲۷ )
”اس سے کہا گیا داخل ہو جا جنت میں، کہنے لگا کاش میری قوم کو معلوم ہو جائے کہ اللہ نے مجھے بخش دیا اور عزت داروں میں شامل کردیا“
٭عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَفِي يَوْمِي وَبَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ فَجَمَعَ اللَّهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ الدُّنْيَا وَأَوَّلِ يَوْمٍ مِنْ الْآخِرَةِ
( عن عائشہ ؓ ، بخاری، کتاب الجنائز ، باب: مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ)
” عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم مرض الموت میں مبتلا تھے تو میرے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکررضی اللہ تعالی عنہما تشریف لائے۔ انکے ہاتھ میں مسواک تھی۔ جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے مسواک کی طرف دیکھا تو میں جان گئی(کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم اسکی خواہش رکھتے ہیں) میں نے مسواک انکے ہاتھ سے لی اور نرم کردی۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم مسواک کرکے واپس کرنے لگے تو وہ انکے ہاتھ سے گر گئی۔عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ کا فضل دیکھو کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے دنیا میں آخری دن اور آخرت کے پہلے دن میرا لعاب آپکے لعاب کے ساتھ ملادیا۔ ‘‘
اوپر بیان کی گئی قرآنی آیات و احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جیسے ہی انسان کی روح قبض ہوتی ہے زندگی کا یہ دور ختم اور آخرت شروع ہوتے ہی اسکی جزا اور سزا یعنی را حت و عذاب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور یہی عذاب و راحت قبر ہے۔
۔
۔
طالب دعاء
رقیب الاسلام بن رشید علی سلفیؔ
ممبئی، ہند
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں