1) جو لوگ ایمانی جذبے اور نیکی کے ارادے سے روزہ نہیں رکھتے بلکہ ریا کاری و غیر ارادی طور پر روزہ رکھتے ہیں۔
2) جو لوگ سستی و غفلت اور اطاعت و بندگی سے بے زار ہو کر قیام اللیل چھوڑ دیتے ہیں
3) کچھ ایسے بد خلق لوگ موجود ہیں جو ہمیشہ غلط اخلاق و کردار اختیار کئے ہوتے ہیں جن کو خود ان کے روزے حرام کاموں کے ارتکاب سے باز نہیں رکھ پاتے ہیں
4) جو لوگ اس مقدس و بابرکت مہینہ کے قیمتی اوقات و لمحات کو سستی و کاہلی, کثرتِ نوم نیز ٹی وی چینلوں و سوشل میڈیائی جیسے پلٹ فارم میں بالکل ضائع کر دیتے ہیں
5) ناکام ہے وہ لوگ جو اس ماہ مقدس میں بھی نماز ترک کر دیتے اور نماز جمعہ اور پنچ وقتہ نماز باجماعت ادائیگی کے لیے بالکل مسجدوں سے مسلسل دوری اختیار کیے رہتے ہیں
6) خاسر و نا سمجھ ہیں وہ لوگ جو جان بوجھ کر مفسدات صوم جیسے کھانا پینا, دن میں بیوی سے جماع کرنا اور غیبت و چغلی وغیرہ جیسے مفاسد صوم سے اپنے پاک روزوں کو فاسد و برباد کر دیتے ہیں ۔
7) جو لوگ بے مقصد اس مہینہ کے شروعات میں ہو یا آخری ایام خارجی ملکوں کا سفر کرتے ہیں تاکہ بالکل آزادی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرکے اس ماہ کی عظمت و تقدس کی دھجی اڑا سکے۔
8) وہ لوگ بھی بالا شک و شبہ نامراد ہیں جو رمضان کے ابتدائی ایام میں صبر و استقامت کے نیک جذبہ سے تو خوب خوب توبہ و استغفار کرکے اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگ لیتے ہیں پر دنوں کے گزرنے کے ساتھ ان کے عزائم بھی بالکل سست پڑ جاتے ہیں
9) یقینا کچھ ایسے خائب و خاسر بھی ہیں جو ماہ رمضان میں اپنے رب کی کتاب عظیم قرآن مجید کی تلاوت چھوڑ دیتے ہیں جو نہ اس میں غور و فکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس میں فہم و فراست سے کام لیتے ہیں ۔
10) کچھ ایسے نامراد بخیل لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اللہ کے راستے میں انفاق و اخراج میں نہایت بخالت و کنجوسی سے کام لیتے ہیں اور نیک کاموں میں شرکت نہیں کرتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو
ایسے ناکام لوگوں میں شامل نہ کرے اور ہمیں اس ماہ مقدس کے آخری عشرہ میں
خوب عمل عبادات انجام دینے خصوصی طور پر قدر کی بابرکت راتوں میں دلجمعی کے ساتھ
شب بیداری کی توفیق دئے۔
آمین
تقبل یا رب العالمین
ترجمہ: عبداللہ عین الحق
سلفی
دعا کی درخواست
رقیب الاسلام ابن رشید
سلفی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں