ماہ محرم میں رائج بدعات و خرافات
ممبئ ، ہند
السلام علیکم
اسلامی اخوان و اخوات !
الحمد للہ رب العلمین
والصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد !
۱:بعض لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ “محرم میں شادی نہیں کرنی چاہیے” اس بات کی شریعتِ اسلامیہ میں کوئی اصل نہیں ہے۔
۲: خاص طور پر محرم ہی کے مہینے میں قبرستان پر جانا اور قبروں کی زیارت کرنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے ، یاد رہے کہ آخرت و موت کی یاد اور اموات کے لئے دعا کے لئے ہر وقت بغیر کسی تخصیص کے قبروں کی زیارت کرنا جائز ہے بشرطیکہ شرکیہ اور بدعتی امور سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
۳: عاشوراء (۱۰ محرم) کے روزے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“وصیام یوم عاشوراء احتسب علی اللہ أن یکفر السنۃ التی قبلہ“ میں سمجھتا ہوں کہ عاشوراء کے روزے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گزشتہ سال کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (صحیح مسلم : ۲۷۴۶، ۱۱۶۲/۱۹۶)
ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ “افضل الصیام بعد رمضان شھر اللہ المحرم” رمضان کے بعد سب سے بہترین روزے، اللہ کے (حرام کردہ) مہینے محرم کے روزے ہیں۔ (صحیح مسلم : ۲۷۵۵ ، ۱۱۶۳/۲۰)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: “خالفوا الیھود وصوم التاسع و العاشر“یہودیوں کی مخالفت کرو اور نو (محرم) کا روزہ رکھو۔ (مصنف عبدالرزاق ۲۸۷/۴ ح ۷۸۳۹ و سندہ صحیح، والسنن الکبری للبیہقی ۲۸۷/۴)
۴: محرم حرام کے مہینوں میں ہے ، اس میں جنگ وقتال کرنا حرام ہے الایہ کہ مسلمانوں پر کافر حملہ کردیں ۔ حملے کی صورت میں مسلمان اپنا پورا دفاع کریں گے۔
۵: محرم ۶ھ میں غزوہ خیبر ہوا تھا (۲۳مئی ۶۲۷ء) دیکھئے تقدیم تاریخی ص ۲
۶: ۱۰محرم ۶۱ھ کو سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کربلاء میں مظلومانہ شہید کئے گئے۔ ان کی شہادت پر شور مچا کر رونا ، گریبان پھاڑنا اور منہ وغیرہ پیٹنا سب حرام کام ہے ۔ اسی طرح “امام زادے” وغیرہ کہہ کر افسوس کی مختلف رسومات انجام دینا اور سبیلیں وغیرہ لگانا شریعت سے ثابت نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب ۔
طالب الدعاء الخیر
والعافیہ
رقیب الاسلام بن رشید علی
سلفی
کرلا (ویسٹ)ممبئ -70، ہندوستان
Rakibul Islam Salafi- رقیب الاسلام بن رشید علی سلفی |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں