عرشِ
عظیم کے سائے میں سات اشخاص
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عن أبي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : (سبعة يظلهم الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله: الإمام العادل، وشاب نشأ في عبادة ربه، ورجل قلبه معلق في المساجد، ورجلان تحابا في الله اجتمعا عليه وتفرقا عليه، ورجل طلبته امرأة ذات منصب وجمال، فقال إني أخاف الله، ورجل تصدق، اخفى حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه، ورجل ذكر الله خاليا، ففاضت عيناه۔)
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
سات طرح کے آدمی ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا۔
: اول
انصاف کرنے والا بادشاہ
دوم :
وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت
میں جوانی کی امنگ سے مصروف رہا
سوم :
ایسا شخص جس کا دل ہر وقت مسجد
میں لگا رہتا ہے
چہارم :
دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے
باہم محبت رکھتے ہیں اور ان کے ملنے اور جدا ہونے کی بنیاد یہی للہی محبت ہے
پنجم :
وہ شخص جسے کسی باعزت اور حسین
عورت نے (برے ارادہ) سے بلایا لیکن اس نے کہہ دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں
ششم :
وہ شخص جس نے صدقہ کیا ، مگر
اتنے پوشیدہ طور پر کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہوئی کہ داہنے ہاتھ نے خرچ کیا
ہفتم :
وہ شخص جس نے تنہائی میں اللہ
کو یاد کیا اور (بےساختہ) آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
صحيح بخاري ، كتاب الاذان ، باب : من جلس في المسجد
ينتظر الصلاة وفضل المساجد ، حدیث : 663
مولانا داؤد راز (رحمۃ اللہ) اس حدیث کی تشریح میں لکھتے ہیں :
حدیث مذکور میں جن سات خوش نصیبوں کا
ذکر کیا گیا ہے ، اس سے مخصوص طور پر مَردوں ہی کو نہ سمجھنا چاہئے بلکہ عورتیں
بھی اس شرف میں داخل ہو سکتی ہیں اور ساتوں اوصاف میں سے ہر ہر وصف اس عورت پر بھی
صادق آ سکتا ہے جس کے اندر وہ خوبی پیدا ہو۔
مثلاً : پہلا شخص الامام العادل ،
یعنی انصاف کرنے والا بادشاہ ۔۔۔ اس میں وہ عورت بھی داخل ہے جو اپنے گھر کی ملکہ
ہے اور اپنے ماتحتوں پر عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کرتی ہے ، اپنے جملہ متعلقین
میں سے کسی کی حق تلفی نہیں کرتی ، نہ کسی کی رو رعایت کرتی ہے بلکہ ہمہ وقت عدل و
انصاف کو مقدم رکھتی ہے ۔۔۔ و علی ہذا القیاس۔
علامہ ابو شامہ عبدالرحمٰن بن اسماعیل
نے ان سات خوش نصیبوں کا ذکر ان اشعار میں منظوم کیا ہے
:
یظلھم اللہ الکریم بظلہ
محب عفیف ناشی متصدق
باک مصل والامام بعدلہ
محب عفیف ناشی متصدق
باک مصل والامام بعدلہ
۔
۔
Rakibul Islam Salafi @ Mumbai |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں